Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج



(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف درج مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل ہیں، جلسے کا وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے والے افسر کو بٹھالیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنگجانی کے علاقے میں کل پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ کیا تھا اور اس جلسے میں کئے گئے کچھ بیانات اور قاعد وضوابط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کریک ڈاون شروع ہوچکا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان ، ترجمان شعیب شاہین اور شیر افضل سمیت کئی رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے ملاقات؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں