Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanوفاقی وزرا لیگی ورکرز کو وقت دیں، وزیراعظم کی ہدایت

وفاقی وزرا لیگی ورکرز کو وقت دیں، وزیراعظم کی ہدایت


فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ن لیگ کے رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس دوران لیگی رہنماؤں نے سندھ کی مجموعی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس حوالے سے کھیل داس کوہستانی نے بتایا کہ وزیراعظم کو پریاکماری کی عدم بازیابی پر تشویش سے آگاہ کیا۔

ن لیگی وفد نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی بحران سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی وزرا ن لیگی ورکرز کو وقت دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کو تاجر رہنماؤں اور ن لیگی کارکنان سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ماہی گیروں کو لیبر کا درجہ دینے کےلیے اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن سندھ کو شامل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں