Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanپاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے ڈی جی پی ڈی ایم...

پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی طلباء سے گفتگو



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلباء نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔

 طلباء نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام  کےبارے  میں آگاہی حاصل کی۔ طلباء وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ  کےبارے  میں آگاہ کیا۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ سموگ کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے طلباء کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بریفنگ دی۔ طلباء نے پی ڈی ایم کی ورکنگ اور متاثرین کی بحالی بارے سوالات کیے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد یقینی بنائی جاتی ہے۔ طالبات نے فلڈ متاثرین کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے طلباء وفد کو شیلڈ پیش کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں