Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanپشاور میں رہنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ ہاؤس سبسڈی ملے...

پشاور میں رہنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ ہاؤس سبسڈی ملے گی الاؤنس ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ



پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء کی تنخواہیں اور الاؤنس ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔دستاویز کے مطابق جن وزراء کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی اپنی رہائش گاہیں ہیں، ان کوسبسڈی دی جائے گی، پشاور کے صوبائی کابینہ اراکین کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سمری تیار کرلی جس میں پشاور سےتعلق رکھنے والےصوبائی کابینہ اراکین کیلئے بھی الاؤنس مقرر کیا گیا ہے، ایکٹ میں ترامیم خیبر پختونخوا کابینہ کےاجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔سیکریٹری ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا محمد اسرار کے مطابق جن وزراء کو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور پشاور میں رہتے ہیں ان کو بھی الاؤنس ملے گا اور کابینہ اجلاس میں ترمیم کو غور کیلئے رکھا جائے گا جبکہ سبسڈی پشاور اور قریبی اضلاع کے وزراء، مشیر اور معاونین کو دی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں