لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید کو ریٹرننگ افسران نے تین حلقوں پر انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد صنم جاوید کو ریٹرنگ افسران نے قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے،پی ٹی آئی رہنماء کو این اے 119 سے ریکٹ، این اے 120 سے تصویر والا فریم جبکہ پی پی 150 سے انتخابی نشان تکیہ دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔