Friday, January 3, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان


(24 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 28 ستمبر کو  راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 28 ستمبر کو پر امن احتجاج ہوگا، پر امن احتجاج بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت اور عدلیہ کی آزادی پر حملے کے خلاف ہمارا پرزور اور پر امن احتجاج ہوگا، ملک میں جاری فسطائیت کے خاتمے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، پاکستان میں ﷲ تعالیٰ کے بعد عوام کی حاکمیت ہوگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں