Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے...

پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، فضل الرحمان


مولانا فضل الرحمان: فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو، جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کےلیےکھڑا ہے، یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کےخاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے۔

سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ ایران اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں، اب بھی وقت ہے ہم  کوئی منفی اقدام نہ کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں