Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں 36ملزمان کو گرفتار...

پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں 36ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم



(24نیوز)لاہور اور راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالتوں نے جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں 36 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کا جیل ٹرائل ہوا، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 11 ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔لاہور اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طیبہ راجہ، ملزم عطا الرحمان، ارباز خان، عبد الرزاق، علی اسد، ہاشم مقصود، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!گورنر پنجاب کے قافلے کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں

دوسری جانب جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 25 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ملزمان میں علی امین گنڈاپور ، کنول شوزب، میجر طاہر صادق، عظیم اللہ، مخدوم زین قریشی، شبلی فراز، فہد مسعود، عمر تنویر بٹ، شہریار آفریدی، زوہیب علی آفریدی، تیمور مسعود و دیگر شامل ہیں۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےسی پی او راولپنڈی کو تمام ملزمان کو 10 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا،کون سماعت کرے گا؟سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں