Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری


فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کو منعقد کروائے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔

پی ٹی آئی کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں، پارٹی ممبران اپنا ووٹ ’رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول‘ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

31 جنوری تک رجسٹر تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی۔

الیکشن کے تفصیلی طریقے کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے، جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے، پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا۔

الیکشن کے مقامات اور اپیلٹ ٹربیونل کی تاریخ کا اعلان یکم فروری کو کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 1 سے 2 فروری تک پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری کی رات 10 بجے تک ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹس اور ڈیجیٹلی بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 3 فروری کو ہو گا، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3 فروری رات 10 بجے تک ہوگا، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی، انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری بروز منگل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کے لیے پلان سی سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں پارٹی الیکشن کرانے کا عزم کیا ہے، اس سلسلے میں رؤف حسن کو تحریک انصاف کا وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عمر ایوب نے رؤف حسن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں