Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی: بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

کراچی: بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد



(24نیوز)  کراچی کے علاقہ کلفٹن میں  بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایس ایس پی ساوُتھ نے بتایا ہے کہ لاشیں 2 دن پرانی ہیں،مرنے والوں کے چہروں پر کیڑوں کی وجہ سے زخم کے نشانات واضح ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پارک کے اندر پانی کے جوہڑ سے ملی، ایم ایل او کے مطابق دونوں کی موت ڈوبنے سے ہوئی اور ڈیڈ باڈی 2 دن پرانی ہیں ، ایس ایس پی ساوُتھ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی واقعے کی تفتیش جاری۔

یہ بھی پڑھیں: مٹیاری: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، سرکاری افسر چچا سمیت قتل





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں