Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی

کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی


فائل فوٹو

کراچی کے ساحل سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔

اس حوالے سے نوجوان کے والد محمود کا کہنا ہے کہ 27 سالہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔

والد محمود نے کہا کہ دو میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستے میں بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، وہ جب سے لاپتہ ہے، معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔

نوجوان کے والد محمود نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم سمندر میں تلاش بھی کر رہی ہے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے صبح آپریشن شروع کیا گیا، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں