Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی: مون سون ہوائیں کل داخل ہونگی، 17 تا 19 اگست بارش...

کراچی: مون سون ہوائیں کل داخل ہونگی، 17 تا 19 اگست بارش کی پیشگوئی


—فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ 16 اگست سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، جن کے باعث کراچی میں 17 سے 19 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے، البتہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں صبح سویرے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں مغرب کی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں