Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanکراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا

کراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا ہے۔

سردار سرفراز نے موسم اور بارش کی صورتحال کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے نئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر سے درمیانی اور تیز بارشوں کا سبب بننے والا مغربی سسٹم کا کافی بڑا حصہ نکل گیا اور یہ سسٹم بتدریج مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ جمعے کی رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار کا امکان ہے تاہم ہفتے کو شہر کا مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعد سرد ہواؤں کے اثرات آج رات سے شہر میں نمودارہوسکتے ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کمی اور خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں