Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanکراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش


فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ اور اطراف سمیت ڈیفنس ویو، محمودآباد، اختر کالونی میں تیز بارش ہوئی۔

نرسری، پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، کلفٹن، کھارادر، ٹاور، بوٹ بیسن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

ایئرپورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، رفاہ عام، قائد آباد، لانڈھی، گرومندر پر بھی تیز ہوا کے بارش ریکارڈ کی گئی۔

فیڈرل بی ایریا، عائشہ منزل، کریم آباد، لیاقت آباد، تین ہٹی، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ، یونی ورسٹی روڈ، گلستان جوہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کےدوران ڈرائیور احتیاط کریں، رفتار کم رکھیں اور سامنے والی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔

حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے ٹریفک پولیس نے کہا کہ ڈرائیور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، روڈ گیلا ہونے کے سبب پھسلن ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود جبکہ کراچی کے جنوب سے 120 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔

ٹھٹہ کےجنوب مغرب سے طوفان کا فاصلہ 180 کلومیٹر، سندھ کے ساحلی علاقوں کے بعد سمندری طوفان گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق کے سمندر تک جائے گا۔

کراچی میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں تیزہواؤں کا امکان ہے، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے۔

بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں