Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanکرنٹ لگنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق، مختلف علاقوں سے 6...

کرنٹ لگنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق، مختلف علاقوں سے 6 افراد کی لاشیں ملیں


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ضیاءکالونی سیکٹر 32Aسلطان مسجد کے قریب گھر میں کام کےدوران کرنٹ لگنے سے مقدس زوجہ عبدالقیوم اور نیو کراچی لاسی گوٹھ میں پنکچر کی دکان پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 15سالہ عمیر شاہ ولد فاروق شاہ جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں لانڈھی ظفر ٹائون میں واقع نجی اسکول سے 55سالہ عمران ولد عبدالکریم کی لاش ملی، فیڈرل بی ایریا بلاک 7میں واقع فلیٹ سے 60سالہ سرفراز اشرف ولد سلطان اشرف کی 2روز پرانی لاش ملی،گلشن معمار کے علاقے عبداللہ کابل گوٹھ میں مسجد کے قریب سڑک سے 65سالہ قاضی محمد رفیق ولد قاضی محمد غیاث کی لاش ملی ،دریں اثنا ناظم آباد ایک نمبر ،جہاں آباد کباڑیہ مارکیٹ اور لانڈھی 89 موڑ کے قریب سے 3 نامعلوم افراد لاشیں ملیں ،پولیس زرائع کے مطابق تینوں نشے کے عادی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں