Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanکس سیاستدان نے کہاں نمازِ عید ادا کی؟

کس سیاستدان نے کہاں نمازِ عید ادا کی؟



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید کی نماز ادا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی۔مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی نے خان گڑھ میں نماز عید ادا کی۔مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے صحبت پور میں نماز عید ادا کی۔

“جنگ ” کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نمازِ عید ادا کی۔نمازِ عید کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے والدہ اور دیگر کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، اراکین سندھ اسمبلی جمیل سومرو، سہیل انور سیال اور دیگر نے بھی لاڑکانہ میں نمازِ عید ادا کی۔صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے راول ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے آبائی گاؤں اوستہ محمد میں نمازِ عید ادا کی۔بی اے پی کے قومی اسمبلی رکن نوابزادہ خالد خان مگسی نے جھل مگسی میں نمازِ عید ادا کی۔

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے سنی شوران میں عید کی نماز ادا کی۔پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں نمازِ عید ادا کی۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما راجہ خان جکھرانی نے جیکب آباد میں عید کی نماز ادا کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں