Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکمسن لڑکی کوجسم فروشی پرمجبورکرنے والی خاتون گرفتار

کمسن لڑکی کوجسم فروشی پرمجبورکرنے والی خاتون گرفتار



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمسن لڑکی کو دھوکہ دے کر جسم فروشی پر مجبور کرنے والی عورت کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان سیف سیٹز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون بہلا پھسلا کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے آئی تھی اور جسم فروشی پر مجبور کردیا۔ لڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کالر کا پولیس سے رابطہ کروا دیا۔

پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ خواتین کسی بھی شکایت کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں