Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکوئٹہ سٹیشن دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد...

کوئٹہ سٹیشن دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف درج



(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے دارالحکومت کے ریلوے سٹیشن پر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جبکہ 62 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت خطرے میں ہے۔

انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق ریلوے سٹیشن دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او ریلوے تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ دہشتگردی ،اقدام قتل ،ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعات درج کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں