Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکوئٹہ: موسم شدید سرد، مطلع صاف، سڑکوں پر پڑا پانی برف بن...

کوئٹہ: موسم شدید سرد، مطلع صاف، سڑکوں پر پڑا پانی برف بن گیا


—-فائل فوٹو

کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، سڑکوں اور گلیوں میں پڑا پانی برف بن گیا۔

کوئٹہ میں 5 روز مطلع ابر آلود رہنے، بارش اور برفباری کے بعد آج مطلع صاف ہے،  بلوچستان کے شمالی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں