Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکے پی حکومت کا9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ...

کے پی حکومت کا9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع



پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔اس حوالے سے وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب کمیشن کیلئے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے۔یاد رہے کہ 27 جون کو خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لائیں گے۔صوبائی حکومت میں آتے ہی پی ٹی آئی نے یہ مو¿قف اپنایا تھا کہ وہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی اور اس سلسلے میں چند دن قبل کابینہ اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی اور اب جوڈیشل انکوائری بارے باضابطہ طور پر خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں