Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanگورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند...

گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب میں گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ جامعہ کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دی جارہی ہے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو، اسی لیے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں، میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کرچکا ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان خصوصاً اس کے معاشی حب کراچی میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں سرمایہ کاری کریں، اس کے ساتھ ساتھ میری خواہش ہے کہ وہ ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں جوکہ سرمایہ کاروں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی سفیر اور قونصل جنرل جس طرح سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں