Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanگھر کے باہر سیاسی جماعت کا پوسٹر لگانے پر مکان مالک نے...

گھر کے باہر سیاسی جماعت کا پوسٹر لگانے پر مکان مالک نے فائرنگ کردی نوجوان زخمی



گھر کے باہر سیاسی جماعت کا پوسٹر لگانے پر مکان مالک نے فائرنگ کردی، نوجوان …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ بیکو پور میں گھر کے باہر پوسٹر لگانے پر مکان مالک نے فائرنگ کردی، جس کی وجہ سے پوسٹر لگانے والا نوجوان زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فیاض بٹ نامی شخص کے گھر کی دیوارپہ پوسٹرز چسپاں ہورہے تھے، کہ اسی دوران مالک مکان اور پوسٹر لگانے والے نوجوان کے مابین جھگڑاہوگیا، مالک مکان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جس کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان مظہر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مبین عارف جٹ کے پوسٹر لگا رہے تھے۔ مبین عارف جٹ کے پوسٹر اور زخمی نوجوان کے جوتے وہی پڑے ہیں۔  فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں