Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتےمحسن...

ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتےمحسن نقوی نےبیرسٹر گوہر کو آگاہ کردیا



(اویس کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیااور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹرگوہرکواسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرکے بعد کی صورتحال سےآگا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یاریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ نے بیلاروس کے صدرکی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی مصروفیات وتفصیلات سے آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبرکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

علاوہ ازیں ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے صرف ایک بار رابطہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر سے ان کے حتمی جواب کا انتظار ہے ،پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں