Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوں...

ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوں وزیراعلیٰ مریم نواز



(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی۔صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کے میکانزم پر گفتگو کی گئی۔

صوبائی محتسب نے عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااور سروسز کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹرمریم اورنگزیب اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: المناک کار حادثہ میں سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف یوٹیوبرز جاں بحق

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا کے گاؤں جیون شاہ میں پانچ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی- 

ادھروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلرکہار ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اورحادثے میں زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ، کتنے افراد سوار تھے؟اہم خبر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں