Monday, December 30, 2024
ہومPakistanہم نے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا خالد مقبول صدیقی

ہم نے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا خالد مقبول صدیقی



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے 40ویں یوم تاسیس پر پی آئی بی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جاگیردارانہ نظام میں ہم نے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا۔ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت جو نوجوان نسل کو کامیاب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجتی رہی۔ایم کیو ایم پاکستان ایک بہت بڑے امتحان سے پچھلے سال گزری، ان شاءاللّٰہ یہ سال ختم ہوگا تو مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے۔ہماری کاوشوں سے پہلی مرتبہ 10 کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ 40 سال پہلے ایم کیو ایم کی داغ بیل اے پی ایم ایس او نے ڈالی تھی اب یہ ایک تناور درخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جاگیردارانہ نظام ہوتے ہوئے عام پاکستانیوں کو ایوانوں میں پہنچایا، اب کی ایم کیو ایم مضبوط اور متحرک ہے کیونکہ پچھلا سال بہت مشکل تھا، اب مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں