Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanیہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کی س±پر سٹار، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے بچپن سے ان دیکھی تصویر ان کے بھائی نے شیئر کردی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھائی کی انسٹاسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔اس یاد گار اور نایاب تصویر میں ننھی ماہرہ خان اپنے چھوٹے بھائی حسان خان کو پیار سے گود میں پکڑے لیٹی ہوئی ہیں۔حسان خان کی جانب سے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا گیا تو ماہرہ خان بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے بھی اسے اپنی انسٹااسٹوری میں ری شیئر کیا۔اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی کو اپنی زندگی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بہن بھائی کے اس محبت بھرے رشتے کے حوالے سے کچھ شیئر کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ اپنے چھوٹے بھائی اپنا پہلا بچہ اور پہلا پیار قرار دے چکی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں