Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanآئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں موسم کیسا رہے گا ؟

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں موسم کیسا رہے گا ؟



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مری گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 85 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 96 فیصد ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں