اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئینی بینچ کل سے 22نومبر تک کن اہم مقدمات کی سماعت کرے گا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کل 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والوں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔آئینی بینچ کل آزاد امیدواروں کی جیت کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت لازمی قراردینےکی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
“جنگ ” کے مطابق آئین کےآرٹیکل 41 سے 45، 50، 51 سے 61 ، 90 سے 94 اور 106 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرے گا، ایڈووکیٹ نجم الزماں سبحانی نے ان آرٹیکلز کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔18 تا 22 نومبر آئینی بینچ کے پاس زیر سماعت اہم آئینی مقدمات میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
21 اور 22 نومبر کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی لارجر بینچ ہوگا۔