Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanآئینی ترامیم کا معاملہ, مولانا فضل الرحمٰن نے مشروط حمایت کا اظہار...

آئینی ترامیم کا معاملہ, مولانا فضل الرحمٰن نے مشروط حمایت کا اظہار کردیا بڑا دعویٰ



اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئینی ترامیم کے معاملے پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے مشروط حمایت کا اظہار کردیا۔

ڈان نیوز   نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  حکومت اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان مشاورت ہوئی، مشاورت کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی تجاویز حکومت کے حوالے کردیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی تجاویز شامل کرنے کی صورت میں حکومت کی حمایت کی جائے گی، ان کی تجاویز پر حکومتی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تجاویز شامل کرنے کی صورت میں حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ میں ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، قبل ازیں 3 بجے کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم پیکیج کی منظوری لی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں