Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanآئینی ترمیم کیلئے حکومت ڈرا دھمکا رہی ہے: قائم مقام صدر بی...

آئینی ترمیم کیلئے حکومت ڈرا دھمکا رہی ہے: قائم مقام صدر بی این پی



(عثمان خان) قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین کا کہناہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت ڈرا دھمکا رہی ہے۔

قائم مقام صدر بی این پی مینگل کے ساجد ترین  نے میڈیا سے گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا کہ کیا ووٹ پر قائل کرنے کے لئے آپ کو ڈرایا جا رہا ہے؟ جس پر ساجد ترین نے جواب دیا کہ بالکل ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، ہمارے دونوں سینیٹرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، فارم ہاؤسز پر چھاپے مارے گئے، فارم ہاؤسز پر فورسز کو بیٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا! سیاسی گہماگہمی کے دوران حکومت نے خوشخبری سنا دی

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ہمارا کاروبار ہے وہاں پر ہم کو تنگ کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہوتا رہا ہے، پہلے ہمیں ڈنڈے سے مارتے پھر ہمیں کہتے کہ آپ کا نام کیا ہے؟ سردار اختر مینگل کا وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، حکومت سے ملاقات میں ہمارے گلے دور نہیں ہوئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں