Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanآئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی



 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آگ لگ گئی، اسنارکل اور 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر سٹی اسٹیشن کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر 2فائرٹینڈر اور اسنارکل روانہ کی گئیں، آگ عمارت کے گیارہویں فلور پر لگی، عمارت میں کمپیوٹر کی دکانیں اور دفاتر واقع ہیں۔

 ” جنگ ” کے مطابق آگ کے باعث عمارت میں موجود سامان جل گیا، تاہم کچھ دیر کی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں