Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanآئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی...

آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیںوفاقی وزیر خزانہ 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں،آئی ایم ایف نے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں 1اعشاریہ 1ارب روپے دینے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، قومی آمدنی میں ٹیکسوں کا حصہ 10فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں،آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہو سکتی ہے،ماحولیات کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کچھ ممالک کو کوٹے سے زیادہ قرض دیتا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب خا ن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں،پاکستان اپنے کوٹہ کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا، آئی ایم ایف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل رہے گا تو معاشی نظم و ضبط رہے گا، معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے ،وزیراعظم شہباز شریف معیشت کی بہتری کیلئے کلیئر وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم نے معاشی نظم وضبط قائم رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں،آئی ایم ایف نے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں ایک اعشاریہ 1ارب روپے دینے ہیں،آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کا ابتدائی خاکہ تیار کررہے ہیں،معاشی استحکام آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے،معیشت کی بہتری کیلئے نگران حکومت نے توجہ سے کام کیا،نجکاری کے معاملات فواد حسن فواد نے بڑی دلچسپی اور محنت سے چلائے،ٹیکس آمدن کو ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنا چاہتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں