اجنیا نوالہ (نامہ نگار) محکمہ بہود آبادی ضلع شیخوپورہ کی طرف سے گزشتہ روز آبادی بڑ ھنے کے مسائل اور انکے تدارک کے موضع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آفیسرمحکمہ بہبود آبادی محبوب عالم ڈوگر،ڈاکٹر ناصر ٹوانہ،صحافیوں عبدالحمید بھٹی،رانا احسان دانش،محمد شفیق بزمی اور اختر رسول جنجوعہ نے کہا کہ بے ہنگم آبادی کو کنٹرول کئے بغیر ہم ملکی معیشت مضبوط نہیں بناسکتے دنیا میں زیادہ آبادی والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے جس تیزی کے ساتھ وطن عزیز کی آبادی بڑھ رہی ہے اگر ایسی ہی شرح رہی تو 2040 میں عوام کو خورا ک کے خطر ناک مسائل پیدا ہو جائیں گئے،بڑھتی ہو ئی آبادی سے غیر معیاری تعلیم،غذائی قلت،بیروزگاری،ٹریفک کے مسائل،ماحولیاتی آلودگی غربت اور مہنگا ئی جیسے گھناؤنے مسائل پیدا ہو تے ہیں۔
،بچوں اور انکی ماؤں میں شرح اموات کا اضافہ ہوتا ہے محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں اور ما نع حمل ادویات استعمال کر کے آبادی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے صحافی معاشرے کی کان اور آنکھیں ہیں بطور معاشرے کا چوتھا ستون ہونے کی حیثیت سے اپنی قلم کے زریعے بذریعہ اخبارا ت،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کر کے عوام الناس میں شعور پیدا کریں تاکہ لوگوں شعور اور آگاہی دے کر آبادی کو کنٹرول کر نے میں صحافی برادری مثبت کردار ادا کر سکتی ہے