Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanآرٹیکل 63- اے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

آرٹیکل 63- اے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی



( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں “فلور کراسنگ” یا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 63- اے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نظر ثانی اپیلوں پر دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ 17 مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا.فیصلے کے مطابق منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے پارلیمنٹ قانون سازی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نےپنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی تھی اور فیصلہ 2 کے مقابلے میں 3 کی برتری سے سنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے ، اس معاملے پر مختلف نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں لیکن ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں