Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanآزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری



(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا، موجودہ سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سخت گرمی میں سیاسی پارہ ہائی، دوبڑوں میں ملاقات،حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی، اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا، آزاد کشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں