Monday, December 23, 2024
ہومPakistanآنسو گیس فائرنگ پی ٹی آئی شرپسندوں کی سی سی ٹی وی...

آنسو گیس فائرنگ پی ٹی آئی شرپسندوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی



(احمد منصور)پی ٹی آئی کے پرتشدد شر پسندوں کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر آنسو گیس فائرنگ کی سی سی ٹی وی فٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق   نام نہاد احتجاج کی آڑ میں پی ٹی آئی کے شر پسندوں کی پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں،پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ شر پسندوں کی آنسو گیس شیل فائر کرنے کی سی سی ٹی وی فٹیج منظر عام پر آئی ہے،سی سی ٹی فوٹیج میں مسلح جتھوں کو آنسو گیس کے شیل فائر کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پی ٹی ٰآئی شر پسندوں کے پاس سرکاری اور جدید اسلحہ کی فراہمی پریشان کن ہے، سی سی ٹی وی فٹیج میں واضح ہے کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ تربیت یافتہ لوگ ہیں جو بڑی مہارت سے جدید اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر رہے ہیں، ان مسلح جتھوں کو پرتشدد حملوں کے لیے لایا گیا ہے۔عام آدمی اتنی مہارت سے یہ جدید اسلحہ اور شیل فائر نہیں کر سکتا، سکیورٹی ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب واضح ہے کہ یہ جتھے ایک منظم حکمت عملی کے تحت لائے گئے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے سیکیورٹی اداروں پر حملہ آور ہو کر لا اینڈ ارڈر کی صورت حال میں بگاڑ پیدا کرنا ہے۔ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ اسلحہ تو  صرف سرکاری طور پر استعمال ہوتا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعمال میں ہوتا ہے۔ایک عام آدمی کے ہاتھ میں اس اسلحہ کی فراہمی کس نے کی؟؟۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہاں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں،کیا خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے سرکاری وسائل کا استعمال ان پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے  وفاق پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کر رہی ہے؟؟، یہ سرکاری اور جدید اسلحہ اپنے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کرنا انتہائی پریشان کن ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں پر  کل سے کئی بار پرتشدد حملے کیے جا چکے ہیں، حملوں میں رینجرز کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، پولیس کے جوان شہید ہوئے  اور زخمی ہوئے،سرکاری املاک کو نقصان بھی  پہنچایا گیا، اہم  سوال یہ ہے کہ یہ سرکاری اسلحہ کس کی ایما پر لایا گیا؟، کس نے سہولت کاری کی اور یہ تمام تر اسلحہ یہاں لا کر ریاست کے خلاف شر انگیزی کس کے کہنے پر کی جا رہی ہے؟۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ریاست ان عناصر کی نشاں دہی کر رہی ہے اور شر پسند عناصر کو قانون کےمطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں