Monday, December 23, 2024
ہومPakistan آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑااضافہ

 آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑااضافہ



(24 نیوز) پنجاب سے گندم کی بندش کے باعث پشاور میں 80 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کا حیران کن اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے درالحکومت پشار میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تا حال نہ رک سکا، آٹے کی قیمتوں میں مسلسل دن رات اضافہ ہو رہا ہے، شہر میں 80 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا  400 روپے کا ہوکر مہنگائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فائن 80 کلو کا تھیلا 7500 سے بڑھ کر 8500 سو روپے کا ہو گیا جبکہ 20 کلو  آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہو گیا۔ آٹا ڈیلرز نے پنجاب سے گندم کی بندش اور ذخیرہ اندوزی کو وجہ قرار دے ڈالا۔

آٹے کے قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کے نرخہ بڑھانے کے لیے پرتولنا شروع کر دیئے۔ شہریوں نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لے کر آٹے کی قمیتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 عام شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی سے جینا مشکل ہوگیا ہے، دن رات چیزوں کی قیمتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں، ایسے میں غریب آدمی کیسے اپنا گزارہ کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں