لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمسن بچے کے دستاویزات تبدیل کرکے بیرون ملک لیکر جانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ 3سال گزر گئے، ہر پیشی پر یہ خواتین آتی ہیں،آئندہ پیشی پر آپ کے وزرا کو بلائیں گے،اس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہ جاتے ہیں،چیف جسٹس نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے بدنام زمانہ لوگ بھرتی کئے ہوئے ہیں،ہر کرپٹ بندہ اہم عہدے پر موجود ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کمسن بچے کے دستاویزات تبدیل کرکے بیرون ملک لیکر جانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رابعہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،سیکرٹری وزارت خارجہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ 3سال گزر گئے، ہر پیشی پر یہ خواتین آتی ہیں،آئندہ پیشی پر آپ کے وزرا کو بلائیں گے،اس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہ جاتے ہیں،ایک سال ہمارا اس طرح سے ضائع کیا گیا کہ ملزم پکڑا گیا ہے،چیف جسٹس نےکہاکہ آپ نے بدنام زمانہ لوگ بھرتی کئے ہوئےہیں،ہر کرپٹ بندہ اہم عہدے پر موجود ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ ہم تو اپنی طرف سے کوشش کریں گے، دوسرے ملک کے جواب پر منحصر ہے،عدالت نے کہاکہ دوسرا ملک بھی اسی وقت کچھ کرتا ہے، جب آپ سنجیدگی سے کوشش کرتے ہیں،ہمیں ایک ماہ میں نتیجہ چاہئے، ورنہ ہم آپ کے وزرا کو بلائیں گے،آپ نے بیلجیم کے سفیر سے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا ہے تو خط دکھائیں،
سرکاری وکیل نے کہاکہ ہم یورپ ڈویژن سے بات کرکے منگوا سکتے ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا، قسم کھا رہی ہے کام نہ کرنے کی،عدالت نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےاگلی سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔