Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanابھی تمام فیصلے نواز شریف اورمریم نواز کر رہے ہیں اسد قیصر...

ابھی تمام فیصلے نواز شریف اورمریم نواز کر رہے ہیں اسد قیصر کا جلسے سے خطاب



ابھی تمام فیصلے نواز شریف اورمریم نواز کر رہے ہیں، اسد قیصر کا جلسے سے خطاب

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ جو بھی فیصلے ہورہے ہیں نوازشریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں، اُن کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے عمران خان نااہل کرنا ہے، جیل میں ڈالنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف 3 فیصلے آچکے ہیں کیا ان فیصلوں میں انصاف ہے؟ عدالتوں کی بے توقیری ہورہی ہے ,رسوا کیا جارہا ہے، پاکستان کو بنانا ریپبلک بنادیا گیا ہے۔

 ان کا  مزید کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ، یہ لوگ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ آپ نے ہم سے بلا چھینا ہے اور ہم آپ سے آپ کی سیاست چھینیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں