Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanاب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، طلال چوہدری

اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، طلال چوہدری


حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس کال کا حشر بھی وہی ہوگا، جو گزشتہ احتجاجوں کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کے اندر احتجاج کرتے، ان کو پہلے اجات ملتی رہی ہے، جن کا ماضی حملوں سے بھرا پڑا ہو تو محتاط ہوکر اجازت دینا پڑتی ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب، سندھ بلوچستان سے کوئی مزاحمت نہیں ملی، یہ ہر بار کہتے ہیں ریڈ لائن ہے، ہر بار کہتے ہیں یہ فائنل کال ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سر پر ہے، کسی نے اتنا ریاست کو بلیک میل نہیں کیا جتنا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اب وہ والی اسٹیبلشمنٹ نہیں جو ڈبل گیم کھیلتی تھی، کوئی سمجھتا ہے کہ ریاست بلیک میل ہوگی اور مجرم کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تو ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سے بات ہوگی لیکن بلیک میلنگ اور این آر او نہیں ہوگا، تحریک انصاف کی صرف ایک بات ہے این آر او ملے 190ملین پاؤنڈ کیس سے جان چھڑائیں۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بڑی مشکل سے سیاسی استحکام حاصل کیا گیا ہے، اسے برقرار رکھنے کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے، تحریک انصاف اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیڈرشپ بھی متحد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر لوگ کمپرومائزڈ ہیں، ان کے 70 فیصد ارکان اسمبلی پی ٹی آئی سے متنفر لیکن مجبور ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں