Friday, December 27, 2024
ہومPakistanارشد ندیم کے طلائی تمغہ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،...

ارشد ندیم کے طلائی تمغہ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم


فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف سونے کا تمغہ جیتا بلکہ اولمپکس کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا، ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو ایک بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم اولمپکس ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اولمپکس کی تاریخ میں امر ہوگئے، پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، دہائیوں بعد ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت اولمپکس میں سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شاندار کامیابی کا سہرا ارشد ندیم اور اس کے اہلخانہ کی محنت کو جاتا ہے، گزشتہ ملاقات میں ارشد ندیم کو بلند حوصلہ اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے جذبے سے بھرپور پایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے، ارشد ندیم کی شاندار کامیابی ثابت کرتی ہے مقصد کیلئے سچی لگن ہو تو کامیابی ضرور قدم چومتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، اولمپک میں تاریخ رقم کرکے آپ نے ثابت کیا ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتا ہے، قوم کے بیٹے اولمپئین ارشد ندیم پر والدین ہی نہیں ہم سب کو ناز ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں