Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاستعفیٰ آگیاچیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ مستعفی

استعفیٰ آگیاچیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ مستعفی



مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی” اے آر وائی  نیوز “کے مطابق سردار امجد جلیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بہت دکھ اور افسوس ہو رہا ہے آزاد کشمیر کے غریب لوگ بجلی اور آٹے کیلئے احتجاج کررہے ہیں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایک سال سے آزادکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ فٹ بال کھیلا جا رہا تھا، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ حالات پیدا ہوئے، آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا اب یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں