Friday, December 27, 2024
ہومPakistanاسد قیصر کو پی ٹی آئی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں...

اسد قیصر کو پی ٹی آئی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے روک دیا گیا


فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللّٰہ کو اسپیکر کے لیے نامزدگی سے ہٹانے کے معاملے پر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل پر پارٹی نے فیصلہ تبدیل کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمرایوب نے عاقب اللّٰہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللّٰہ  اور وزیرِ اعظم کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق  اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات اور حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں