Monday, January 6, 2025
ہومPakistanاسرائیلی حملوں کے خلاف غزہ قرارداد پر سنی کونسل ارکان کی مخالفت

اسرائیلی حملوں کے خلاف غزہ قرارداد پر سنی کونسل ارکان کی مخالفت


غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تو اسپیکر کے رائے لینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے دو بار ’نو‘ کہہ دیا۔

سنی اتحاد کونسل اراکین کی جانب سے قرارداد پر رائے دینے کے بعد اسپیکر ایاز صادق حیران رہ گئے، پوچھا کہ یہ غزہ کی قرارداد ہے، کیا آپ اس کی مخالفت کر رہے ہیں؟

 اسپیکر نے تحریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھی تو پھر کسی نے نو کی آواز لگا دی، اسپیکر نے کہا ہم نے نوٹ کرلیا ہے، کس نے نو کہا ہے۔

جب قرارداد باضابطہ منظوری کے لیے ایوان کے سامنے پیش کی گئی تو پھر کسی نے ’نو‘ کی آواز لگا دی، ایاز صادق بولے خدا کا واسطہ ہے اس کو تو متفقہ رہنے دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں