Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanاسرائیلی حملے کی جوابی کاروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، چوہدری...

اسرائیلی حملے کی جوابی کاروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، چوہدری شجاعت


فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ق کےصدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کیلئے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ 

ایران سے متعلق اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ ایران کے حملے نے اسرائیل اور اسکے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔ ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ 

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے۔ میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کاروائی کی حمایت کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں