Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanاسلام آباد الیکشن ٹریبونل: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کا الیکشن...

اسلام آباد الیکشن ٹریبونل: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف الیکشن پٹیشنز سننے والے ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری بطور الیکشن ٹریبونل الیکشن پٹیشنز سن رہے تھے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی ٹربیونل تبدیلی کی درخواست منظور کر کے جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل مقرر کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ، عامر مغل اور علی بخاری نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے جمعرات کو درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل کی تبدیلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کو درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک کارروائی سے روک رکھا تھا۔

عدالت نے جمعرات کو اپنے حکم نامے میں الیکشن ٹریبونل کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں