اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں خاتون نے بیٹی کی پیدائش پر شوہر سے طلاق کے ڈر سے نومولود بچی کو اغوا ءکروادیا، بعد میں پولیس نے بچی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود مغوی بچی کو بازیاب کروالیا گیا، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمہ نے شوہر سے طلاق کے ڈر سے بچی کے اغوا ءکا پلان بنایا، ملزمہ نے دائی کو اغوا سءے پہلے کچھ رقم ایڈوانس میں دی تھی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران جرم کا اقرار کیا، مغوی نومولود بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔