(24 نیوز) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل ہو گا۔
مرکزی ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس اگلے دن بھی جاری رہے گا، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتوں پر بھی غور وخوض ہوگا، جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فارم ہاوسز پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد
ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں عوامی اسمبلی کی تحریک اور بلوچستان و کے پی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث آئے گی، بین الاقوامی حالات خصوصاََ فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
……………