Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanاسلام آباد سے سینیٹ انتخابات کیلئے دارالحکومت کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے...

اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات کیلئے دارالحکومت کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی درخواست



اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے درالحکومت کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والوں کے لیے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی درخواست پر وفاق، صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین نادرا، سیکریٹری سینیٹ سیکریٹریٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ہائیکورٹ بار کے سابق صدر نایاب گردیزی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ایس ایم یاور عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لاء ارشد خان اورضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے لیے سینیٹ کی دو نشستیں دی گئی ہیں۔ اسلام آباد کی سینیٹ نشستوں پر ملک بھر سے کسی کو بھی منتخب کیا جاتا ہے۔

 استدعا ہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے اسلام آباد کا ڈومیسائل ہونا لازمی قرار دیا جائے۔

 الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے کہا کہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم صرف الیکشن کرواتے ہیں، قانون جیسا بھی بنے ہم انتخاب کروائیں گے۔

 عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں