Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanاسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے تیار، شہر کو خوبصورتی سے...

اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے تیار، شہر کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کےلیے تیار ہے شہر کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی، 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم  اجلاس کے دوران غیرملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کام جلد مکمل کرنے اور وی وی آئی پی روٹس پر تجاوزات ہٹانے کاحکم دیا۔

ایس سی او اجلاس کے دوران او لیول اور اے لیول کے امتحانات منعقد کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے، باقی تمام تعلیمی ادارے اجلاس کے دنوں میں مکمل بند رہیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں